کراچی کو شہریوں کو حق نہ دیا گیا تو وہ حق چھین لیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، یہاں کہ شہریوں کو ان کا حق دیا جائے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام کے ساتھ سحری کرنے اورنگی ٹاؤن آئے، تو ان کا استقبال ایم کیو ایم کے ایم این اے امین الحق، کارکنان اور عوام نے کیا، گورنر سندھ پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ ہوا۔
گورنر سندھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے۔ کراچی کی صورتحال پر گورنر سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو شہریوں کو حق نہ دیا گیا تو وہ حق چھین لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن اختیار حاصل ہوگا اس دن اورنگی ٹاؤن والوں کی موجاں ہی موجاں ہونگیں، ہم عوامی پروگرام لائیں گے جس کے لیے ہمیں حکومتی فنڈ کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے پاکستان کی نے کہا کہ یہ شہر
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
شنگھائی سے روانگی کے بعد صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شنگھائی میں صدر زرداری کو سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے الوداع کہا، اس موقع پر ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
اُرومچی ایئرپورٹ پر شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ایرکن تونیا ز نے خصوصی اصرار پر صدر کو خود اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑا اور ان کی گاڑی میں ہمراہ بھی رہے۔
صدر آصف علی زرداری کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارومچی چین صدر آصف علی زرداری