کراچی، سعدی ٹاؤن میں پولیس کا چھاپا، چھینی گئی کار برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس نے مکان پر چھاپا مار کر چھینی گئی کار برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان چھینی گئی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے کار کا پیچھا کرتے ہوئے آرہے تھے، سعدی ٹاؤن میں ایک مکان کے باہر ٹریکر بند ہوا، مکان کی تلاشی لی تو چھینی گئی کار برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک مہینے قبل مکان کرائے پر لیا تھا، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چھینی گئی کار
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔