کراچی: موبائل چھیننے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی، کراچی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
دورانِ سماعت مدعیٔ مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل 2025ء کو شارعِ فیصل سے ایئر پورٹ کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا گیاپراسکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ اسی دوران پولیس موبائل نے پہنچ کر ملزمان کا پیچھا کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، پولیس کی فائرنگ سے ملزم عثمان زخمی ہو کر گرا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
پراسکیویشن کے مطابق ملزمان کےخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔