9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور:
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے ٹرائل کیلیے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے مقدمات میں غیر حاضر رہنے والے 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جن میں عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد شامل ہیں۔
عدالت نے دو ملزمان عبد الرزاق اور صفدر کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزم عبد الرزاق اور ملزم صفدر جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری عدالت نے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کریں ورنہ عدالت نہیں آؤں گا، وکیل
اسلام آ باد:توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جلد سماعت کے لیے کیس مقرر نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔
ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کریں ورنہ اِس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آؤں گا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز نہیں لگتے۔ اگر یہ درخواست پیر کو مقرر نہیں ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پیر کو تو میرے پاس بہت سے کیسز ہیں لیکن میں دیکھ لیتا ہوں۔ بریت کا کیس کب لگانا ہے روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔