کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔
ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔