کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جوہر آباد سے شہریوں سے جانور چھینے گئے تھے، کچھ دن قبل عائشہ منزل سے ملزمان نے رکشہ اور دنبہ چھینا تھا، جوہر آباد سے ملزمان نے گاڑی سمیت دو جانور چھینے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی چنگچی اور گاڑی برآمد کرلی گئی، گینگ کے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ

پڑھیں:

سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار

—فائل فوٹو

سوات کے مدرسے میں معصوم بچے کی ہلاکت پر ایک استاد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی۔

ڈی پی او سوات نے بتایا ہے کہ مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات پر مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 302 کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق

استاد کے تشدد کے بعد فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے چالیار مدرسے میں بچوں پر کئی مہینوں سے تشدد کیا جارہا تھا۔

ڈی پی او سوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدرسے میں زیرِ تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • 9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا
  • تھک بابوسر میں سیلابی ریلے میں جان دینے والے فہد اسلام کی قربانی کا بیٹا چشم دید گواہ
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار
  • رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار
  • خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار