کراچی:

ملیرکینٹ پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پر چھاپہ مارکر مغوی شخص کو بازیاب کرکے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیرکینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرخواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پر چھاپہ مارکرمغوی شخص کو بازیاب کرکے مغوی کے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔

ضلع ملیر پولیس کے مطابق بلاول جوکھیو گوٹھ کا رہائشی مغوی مدد علی ولد محمد سومر گھر کے قریب سے لاپتا ہو گیا تھا، تلاش میں ناکامی کے بعد اہلِ خانہ نے فوری طورپر تھانہ ملیرکینٹ سے رجوع کیا، گزشتہ روزملیرکینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پرچھاپہ مارکرمغوی شخص کو بازیاب کرکے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹرسمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار پولیس اہلکاروں نے تین روز تک مغوی کو اجمیرنگری تھانے کی چھت پررکھا اور اس کے اہلخانہ سے پانچ لاکھ تاوان طلب کیا، ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، سب انسپکٹر راشد علی، پی سی خالد اور پی سی نعیم کے طور پر ہوئی۔

دوران تفتیش گرفتار پولیس اہلکاروں نے تاوان طلب کرنے اورغیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا، کارروائی کے دوران ایک پرائیویٹ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا، گرفتاراہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں اغوا میں ملوث کے دفتر شخص کو

پڑھیں:

کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط

کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص  کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔

ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
  • روس: معروف ٹیلیگرام نیوز چینل ’بازا‘ کے ایڈیٹر انچیف گرفتار، دفتر پر چھاپہ
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
  • گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • جھنگ: ضمانت کے باوجود گرفتار شہری بذریعہ بیلف بازیاب کروا کر آزاد کر دیا گیا
  • رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب