وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے جدہ ائیر پورٹ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاہی دیوان میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ مفاد کے لیے سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے موقعے پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن، جامع خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے مشترکہ وژن پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان 513 ملین ڈالر کا معاہدہ
بات چیت کے دوران خوراک کے تحفظ، صنعتی شعبے، اور معدنیات و کان کنی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خاص توجہ دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تجارت پاکستان سعودی عرب فیصل فاضل الابراہیم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار