وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ شب عمرے کی سعادت حاصل کی جہاں پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے، وزیراعظم اورفیلڈمارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر اداکیا۔
وفد نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کےحوالے سےحالیہ کامیابیوں پراللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔
وفد نے امت مسلمہ بالخصوص ظلم وجبرکےشکارکشمیری وفلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ملیر سے 5 پولیس اہلکار گرفتار ، کس کارروائی میں ملوث تھے اور کیا اعتراف کیا ۔۔؟ جانیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور فیلڈ مارشل کے لیے
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-20
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔مقدمے کی سماعت آج 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چودھری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔