مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران گزشتہ شب عمرے کی سعادت حاصل کی، پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔پاکستانی وفد نے معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے کیے گئے حالیہ کامیاب اقدامات پر بھی اللہ کا شکر اداکیا۔وفد نے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کا شکار کشمیری اور فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا پر مشتمل پاکستانی وفد گزشتہ روز سعودی عرب پہنچا تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد فیلڈ مارشل
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6