بھارت کاآبی جارحیت پر بھی غرور خاک میں ملائیں گے(شہباز شریف)
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کوئی فریق یکطرفہ طور پرسندھ طاس معاہدے سے نہیں نکل سکتا،بھارتی دھمکیاں بے معنی ہیں
پانی تقسیم معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بھارت اپنے بیانیے کو ہوا دے رہا ہے، خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدے سے نہیں نکل سکتا، بھارتی دھمکیاں بے معنی ہیں ،روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملائیں گے،پاکستانی قوم متحد ہے، اتفاق رائے سے ا ٓنے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے اب یا کھبی نہیں کی بنیاد پردلیرانہ فیصلے اور ٹھوس اقداما ت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آبی ذخائرکے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا ، صوبائی قیادت واعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھار ت حالیہ جنگ میں بدترین شکست کے بعدتواتر سے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کرنیکی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، پانی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بھارت اپنے بیانیے کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں جو تاریخی فتح عطا فرمائی اس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے،شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کریں اور جنگ کی فتح کی عظمت کی طرح عظیم ملک بن کر دکھائیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
6طیارے تباہ کروانے اور جنگ ہارنےکےبعد کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے،عطاتارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے جو قوم اخلاقی پستی کا شکار ہوتی ہے وہ کھیل میں سیاست لے آتی ہے، چھ جہاز گر گئے جنگ بھی ہار گئے اب کہتے کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ خفت مٹانے کیلئے ایسا کرتے ہیں، جیسے بھی حالات ہوں اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ ریفری کو ہٹانے کا آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ پورا کردیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو محسن نقوی ہی بہتر بتا سکتے ہیں، میرا خیال ہے میچ ریفری کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میچ ریفری کو بطور ریفری ہی ایکٹ کرنا چاہیے تھا، آگے جو بھی ہوگا اس کا پی سی بی فیصلہ کرے گا۔
جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ دہشت گرد کا سہولت کار بھی دہشت گرد ہے جو کسی دہشت گرد کو پناہ دیتا ہے وہ بھی دہشت گرد ہے، قوم 90 ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکی، سہولت کاروں کا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو وہ بھی قابل گرفت ہیں۔
عطاتارڑ ںے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، امن ضرور قائم ہوگا، جو اسکولوں میں معصوم بچوں کو نہیں بخشتے ان کا کوئی دین مذہب نہیں، جو پاکستان اور پاکستانی کی ریاست کے خلاف ہیں ان کے سہولت کار بالکل دہشت گرد ہیں ان پر سب کے سب متفق ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا
مزید :