کراچی:

شہر قائد کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں چند گھنٹے قبل چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق، ملزمان چھینی گئی کار کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہو گئے تھے، لیکن پولیس نے کامیابی سے ان کا پیچھا کیا اور کار قبضے میں لے لی۔

ماڈل کالونی کے ایس ایچ او، عرفان سہتو نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈل کالونی سے چھینی گئی کار کا پیچھا کرتے ہوئے سعدی ٹاؤن پہنچے۔ یہاں ایک خالی گھر کے باہر ٹریکر بند ہو چکا تھا۔

گھر کی تلاشی لی تو اندر سے نہ صرف چھینی گئی کار برآمد ہوئی بلکہ دیگر سامان بھی ملا، جن میں ٹریکر بند کرنے والا کیمرہ، لیپ ٹاپ، جعلی نمبر پلیٹیں اور دیگر مشتبہ مواد شامل ہیں۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ یہ گھر ایک ماہ قبل کرائے پر لیا گیا تھا اور ملزمان یہاں چھپ کر رہ رہے تھے۔ پولیس کو گھر سے بلیک ماسک بھی ملا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان کا یہ گروہ منظم نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس نے کار قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چھینی گئی کار ماڈل کالونی

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

کراچی:

نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔

 تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد