2025-10-19@19:08:05 GMT
تلاش کی گنتی: 119

«جعلی دستاویز»:

    —فائل فوٹو سرگودھا میں جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جعلی دستاویز بنوانے میں ملوث ملزمان پر 5 دکانوں کا کرایہ 33 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائیداد کا مالک محمد ایاز 2017ء میں قطر میں وفات پا گیا تھا، ملزمان نے اس کی جائیداد کی جعلی دستاویز بنوائیں۔
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد اور کوئٹہ ایئر پورٹس سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی ایف آئی امیگریشن کے عملے نے خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا جن میں سلمان خان، بادشاہ خان اور ارمغان بلخی نامی خاتون شامل ہیں۔ ملزم سلمان خان اور بادشاہ خان کا تعلق سوات اور دیر سے ہے، سلمان خان نامی مسافر فلائٹ نمبر PF 718 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم بادشاہ خان PK187 کے ذریعے وزٹ ویزے پر بحرین جا...
    اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو فرد جرم پڑھ کر سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے چارج سننے کے بعد اقرار یا انکار کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ہم اپنا وکیل کریں گے اسکے بعد اس حوالے سے عدالت کو جواب دیا جا سکتا، ہماری دستاویزات کے حوالے سے ایک نئی درخواست ہے، جب تک اس...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے، مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمر خیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی، مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی نامی مسافر کے...
    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا، جس میں لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز قبضے میں لی گئیں۔ یہ مواد محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کے بعد اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔ ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ ان دستاویزات میں اسرائیل کے جاری اور پرانے ایٹمی منصوبوں، امریکا و یورپی ممالک کے ساتھ تعاون، اور جوہری ہتھیاروں کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلی معلومات شامل ہیں۔ ان کے مطابق 189 اسرائیلی جوہری ماہرین اور...
    ممبئی پولیس نے بھارتی صنعت کار اور واڈیا گروپ کے سربراہ نُسلی نیول واڈیا اور ان کے اہل خانہ سمیت سات افراد کے خلاف جعلی دستاویزات کے استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ فیرانی ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق عدالتی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر جعلی کاغذات جمع کرانے پر قائم کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ بوریولی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ نُسلی واڈیا، ان کی اہلیہ موریئن واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا، کے ایف بھروچا، ایچ جے بامجی اور آر ای وانڈے والا کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جائے۔...
    —فائل فوٹو لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی: جعلی دستاویز پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔
    ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔ ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کے لیے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والا تھا، اس کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    پشاور: صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر  کارڈ بنوا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے،...
    سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے چینی ،کون کونسے سے افسران ہوئے کامیاب ، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے گریڈ 17کے 4اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے گریڈ 18میں ترقی پانے والوں میں نذیر احمد، سید علی مرتضی ، ارشد آفریدی اور شیخ ذیشان شامل ہیں ۔ دوسری طرف نظر انداز کئے جانے والے ادارے...
    ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) ،کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ،ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا، متعلقہ کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ ڈریپ کے مراسلے کے مطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارماسیوٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور ، الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں ۔علاوہ ازیں جن ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ہے ان میں...
    نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) تحرک انصاف کے محترک اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل چالیس روز غیر حاضر رہے۔ اس دورانیہ میں نا تو کوئی رخصت کی درخواست آئی اور نا ہی وہ خود ایوان میں آئے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق رول 44/1 کے تحت اگر کوئی رکن قومی اسمبلی بغیر کسی اطلاع کے ایوان سے مسلسل چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر ہو اور اسپیکر قومی اسمبلی ایوان...
    بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو کلکتہ سے متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ میں کرائے کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور اداکارہ کو گرفتار کر کے گھر سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔ پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ...
    جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت کے روبرو مرحوم شخص کی وراثت کی تقسیم کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کے انکشاف پر سیشن عدالت ملیر نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  ناظر نے جعلی اور من گھڑت دستاویز کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ناظر کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز جعلی تھے، حیران کن طور پر دستاویز کی تصدیق کئے بغیر لاکر سے اشیأ حوالے کردی گئیں، عدالت کی جانب سے درخواست...
    مودی سرکار نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی نظام کواپنے ذاتی مفاد کا آلہ کار بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا بہار الیکشن سے پہلے نیا پینترا ووٹر رجسٹریشن پالیسی کو عذاب بنا دیا گیا، ووٹر پالیسی میں ایسی پیچیدگیاں ڈال دی گئیں کہ عام ووٹرز چکر کھا جائیں، بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی نے تمام طبقات میں بے چینی پیدا کردی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بہار کے رہائشیوں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے اضافی دستاویزات کی شرط پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے، بہار میں نہ صرف ای بی سیز بلکہ اقلیتوں اور اعلیٰ ذاتوں میں بھی اضافی دستاویزات کی شرط سےپریشان ہیں، نئی ووٹر رجسٹریشن پالیسی نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو بھی گہرے انتظامی...
    پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ نے ریفرنس تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 26 اراکین کے خلاف ریفرنس دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سے متعلق تمام ثبوت جمع کیے۔خیال رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا تھا۔
    نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز Transfer Posting (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیسویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے، علیمہ خان چھبیسویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے، علیمہ خان ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کاہرجانہ...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔ اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نئے مالی سال کےلیے صوابدیدی فنڈز 50 کروڑ روپے کردیا گیا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے صوابدیدی فنڈ کےلیے 5 کروڑ روپے مختص تھے لیکن انہوں نے اس مد میں 50 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں 11 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ مختص رقم 3 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی۔دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کےلیے تحائف اور تفریح کی مد میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں 15 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جبکہ اس مد میں...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانے میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ کے حصول میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مارکارروائی خفیہ اطلاع ملنے پرعمل میں لائی گئی، دونوں ایجنٹوں کوشاہراہ عراق صدرسےگرفتار کیا گیا اور گرفتارملزمان کی شناخت محمد اسلام اور گلزاراحمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانےمیں ملوث پائے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 5 عدد پاسپورٹ برآمدکیے گئے اور ملزمان سے شناختی کارڈزکی کلر...
    پنجاب بجٹ 26-2025ء کی دستاویزات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس، صوبائی وزراء کے دفاتر اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس کا بجٹ 1 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار کے اضافے کے بعد 15 کروڑ 37 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کیا گیا، یوں 35 کروڑ کے اضافے کے بعد وہ 1 ارب روپے کردیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کے بجٹ میں19 فیصد اضافہ کیا گیا، جو 23 کروڑ کے اضافے کے بعد 1 ارب 46 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ...
    سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی خضر حیات ستی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء 2فیاض وٹو کو ڈائریکٹر لاء ون کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ممتاز علی کو ڈائریکٹر ریگولیشنز اینڈ لیبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء ون کامران بخت کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ 2تعینات کر دیا...
    ڈائریکٹر انفورسمنٹ افتخار علی حیدری ایک بار پھر معطل،، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے گریڈ 19کے آفیسر ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ افتخار علی حیدری کو معطل کر دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب نوٹیفیکشن کے مطابق مس کنڈکٹ اور خراب کارکردگی کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے،مذکورہ آفیسر کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمداور ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ وزارت خارجہ کی ایران، عراق کے سفر پر نظرثانی...
    وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی،دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے اور پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔بجٹ دستاویز کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہا ئوس میں پہنچادیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔نئے بجٹ میں غیرترقیاتی...
    ویب ڈیسک : وفاقی بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے  ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا...
    ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسمٰعیل خطیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں جو جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسمٰعیل خطیب نے اتوار کے روز سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کے حاصل کردہ حساس اسرائیلی دستاویزات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔ انہوں نے اسرائیلی جوہری دستاویزات کو ’خزانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کی حساس دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کیا ہے۔ . اسمعٰیل خطیب...
    ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے جوہری ڈھانچے سمیت اس کی “انتہائی اسٹریٹجک اور حساس” معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے ’ الجزیرہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کو اسرائیل سے ہزاروں کی تعداد میں ایسی فائلیں، تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں جوہری تنصیبات اور دیگر اہم سکیورٹی معلومات شامل ہیں۔ رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان دستاویزات کی...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے  کی کوشش پر 4 مسافروں  کو  آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر  j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام  ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے  دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
    پارلیمنٹ میں جعلی بھرتیاں کرنے والا ملازم بے نقاب ، معطل ، اسپیکر نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا، جعلی لیٹر سمیت دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)قومی اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کرنے کے انکشافات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خفیہ تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ قومی اسمبلی کے اسسٹنٹ قادر خان نے متعدد لوگوں کو جعلی بھرتی کے لیٹرز ایشو کیے تھے جن پر سیکرٹری اسمبلی طاہر حسین کے جعلی دستخط تھے ابتدائی تحقیقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر سیکرٹری اسمبلی طاہر حسین نے قادر خان کو معطل کرکے معاملہ مزید انکوائری...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے   7 مسافروں  کو آف لوڈ کرکے  انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی  گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام  نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر  J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔ کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی...
    ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
    ---فائل فوٹو  کراچی ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن کے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں دو ایرانی اور ایک افغان شہری شامل ہے، ملزمان نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیے تھے۔امیگریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لیے تینوں ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
    چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،17کروڑ سے زائد کی ریکوری کے حتمی نوٹس جاری ، یو فون اور پی ٹی سی ایل کے گرد گھیرا تنگ ،دستاویز و نوٹس سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،یو فون اور پی ٹی سی ایل کے گرد گھیرا تنگ، 17کروڑ 33لاکھ 17ہزار 991روپے کی ریکوری کے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ سب نیوز کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق یو فون اور پی ٹی سی ایل کو زیرہ...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو...
    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن طور خم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک اہم ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مذکورہ ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں عثمانیہ کالونی پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ایجنٹ کی شناخت عبدی علی کے نام سے ہوئی، ملزم شہریوں کو  افغانستان کے راستے روس  اور بعد ازاں تاجکستان و روس کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم شہریوں کو جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں سہولت کاری فراہم کرتا تھا، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن طورخم کے زیر حراست ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج تک ملزم کی دماغی صحت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا. سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.(جاری ہے) بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو...
    کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کیں۔ ملزمان عقیل اور تبسم ضیاء نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اوران ملزمان کو امریکی قونصل خانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی اور دونوں ملزمان کو امریکی قونصل خانے کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔ رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس وقت معدنیات کی 600 لیز بند ہیں۔ محکمہ کی دستاویزات کے مطابق حکومت کی...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پرک ارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نےکارروائیوں کے دوران جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کی شناخت لیورخان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی میں متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر لیورخان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کےدوران مسافر کو...
    کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی  میڈیکل لیٹر اور وزارت خارجہ کی جعلی تصدیق فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی، ملزم کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے امریکی ویزا کے حصول کے لیے وزارت خارجہ پاکستان کا جعلی نوٹ جمع کرایا۔ ملزم نے جعلی میڈیکل رپورٹ بھی تیار کر کے جمع کرائی، جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصلیٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔   ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم...
    کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  انسداد انسانی اسمگلنگ  سرکل کےحوالے کردیا گیا۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔
    کلیم اختر: جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا معاملہ، نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف مستقل اقدامات اٹھانے کا عمل شروع، نادرا نے ابتدائی طور پر شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات کو محدود کر دیا۔شہریوں کےڈیٹا کو محفوظ بنانے کے پیش نظر پاک آئی ڈی ویب پورٹل سے ختم، پاک آئی ڈی موبائل ایپ پرتمام ترشناختی دستاویزات کی سہولیات کومنتقل کر دیا گیا۔ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں ،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جعلسازوں کی جانب سے جعلی ویب سائٹ بنا کر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جارہی تھی۔شناختی دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو معاشی طور پر بھی لوٹا جارہا تھا،...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارجسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں رہنے والے غیرملکیوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کے نفاذ کے بعد نئے قوانین کے تحت امریکا میں رہنے والے تمام غیر ملکیوں کو حکومت کے پاس اندراج کرانا ہوگا اور ہر وقت اپنی قانونی حیثیت کا دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام ایسے غیر ملکیوں پر ہوتا ہے جو امریکا کے شہری نہیں ہیں اس کا اعلان ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اس کا اطلاق کیا ہے قانون کے مطابق 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام غیر...
    لاہور ایئرپورٹ پرجعلی ویزوں اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ ملزمان لاہور سے ازبکستان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے تھے۔ ملزمان نے...
    وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ملکی قرض 51 ہزار، بیرونی قرض 24 ہزار ارب تک پہنچ گیا، دسمبر تا فروری 3 ماہ میں قرضوں میں ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، خاتون مسافر وزٹ ویزا پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے یو اے ای جا رہی تھی، مذکورہ مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا، آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا.(جاری ہے) سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف اسٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں...
    گجرانوالہ: ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔   ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صغراں، ذلیخہ جعفری اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔ گرفتار خواتین ایمرجنسی پاسپورٹ پر عراق سے پاکستان پہنچیں، جو عراق میں گداگری میں ملوث تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین نے غیر قانونی طور پر زمینی راستے سے ایران کے ذریعے عراق کا سفر کیا۔ ایف آئی اے کے ڈیٹابیس میں خواتین ملزمان کی روانگی کا ریکارڈ موجود نہیں پایا گیا۔ دریں اثنا ملزم محمد شاہ زیب کو جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم فلائٹ نمبر PK 244 کے ذریعے...
    ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز FIR-No.-11-2025-CDA
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں خفیہ دستاویزات جاری کیں۔ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے، جس میں کینیڈی کے قتل کے بارے میں غیر شائع شدہ سرکاری فائلوں کو جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی سیاسی رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں کی تاریخ کینیڈی کو نومبر 1963 میں ڈیلاس، ٹیکساس کے دورے کے دوران گولی مار دی گئی تھی، لیکن ان کی موت کے حوالے سے سازشی نظریات چھ دہائی بعد بھی موضوع بحث ہیں۔ منگل کی شام نیشنل آرکائیوز کی ویب سائٹ پر 31,000...
    ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی کے موقع پر ان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا تھا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل نے کہا کہ شہزادہ ہیری کی درخواست کو تمام تر قوانین اور ضوابط کے تحت دیکھا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس ضمن میں بعض دستاویز جاری کی ہیں تاہم ان میں بعض معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے مقدمہ کیا تھا کہ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری نے ویزا کی دستاویز میں منشیات کے استعمال سے متعلق جھوٹ بولا تھا۔ جج نے شہزادہ ہیری کی زیادہ سے زیادہ دستاویز جاری کرنے کا کہا تاہم شہزادہ ہیری کی اصل امیگریشن فائل...
    جناح ایئرپورٹ کراچی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔ ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا، پی اے اے قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک... بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔ایف آئی اے کا...
    ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے، جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے...
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔   حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔   ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مختلف نام درج تھے۔   حکام کے مطابق یہ...
    ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کا اجلاس آج نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف گروپس کے بی ایس-21 افسران کی بی ایس-22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز...
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔  مدثر علی قطر ایئرویز کی پرواز QR-621 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ذیشان کھوکھر امارات ایئر لائن کی پرواز EK-625 کے ذریعے ساؤتھ افریقا کا سفر کرنے والا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کو مشکوک پایا گیا اور تفتیش کرنے پر ان کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے یہ جعلی ویزے بھاری رقوم کے عوض ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے، ذیشان کھوکھر نے اٹلی کا ویزہ عثمان نامی ایجنٹ سے 27 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا، ملزمان کو مزید تفتیش کے...
    فلسطینیوں کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم ‘نو ادر لینڈ’ نے اس سال بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ فلم فلسطینی اور اسرائیلی فلم سازوں کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی گھروں کی مسماری کو اجاگر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ریلیز ہونے کے بعد ‘نو ادر لینڈ’ نے برلن فلم فیسٹیول اور نیویارک فلم کریٹکس سرکل ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر، فلسطینی کارکن باسل ادرا نے اپنی ایوارڈ تقریر میں عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، “دو ماہ قبل میں باپ...
    فلسطینیوں کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم 'نو ادر لینڈ' نے اس سال بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ فلم فلسطینی اور اسرائیلی فلم سازوں کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی گھروں کی مسماری کو اجاگر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ریلیز ہونے کے بعد 'نو ادر لینڈ' نے برلن فلم فیسٹیول اور نیویارک فلم کریٹکس سرکل ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر، فلسطینی کارکن باسل ادرا نے اپنی ایوارڈ تقریر میں عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، "دو ماہ قبل میں باپ بنا...
    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور فلسطینی کارکن باسل عدرا کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم نے دیگر پانچ فلموں کو شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ جیت لیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور فلسطینی کارکن باسل عدرا کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم نے دیگر پانچ فلموں کو شکست دی۔ مذکورہ فلم کو برلن فلم فیسٹیولز سمیت دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا جاچکا ہے اور اس نے دیگر عالمی اعزازات بھی حاصل کیے۔ مذکورہ فلم غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر گرانے، انہیں اپنی زمین سے بے دخل کرنے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
    رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں...
    کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنےمیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران شہریوں کوجعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا، جس کی شناخت عمیر اسلم کے نام سےہوئی ہے۔ اعلامیے کو مطابق ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سےگرفتارکیا گیا، جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرجاری کیا اور خواتین کو ویزاپراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتارملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، ملزم نےخواتین سےمجموعی طور پر...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزے کے لیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے تحریری شکایت پرامریکی ویزے کے حصول کے لیے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔  ملزم کی شناخت عمیر اسلم کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔ ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا۔ ملزم نے خواتین سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 34 ہزار...
    فوٹو: فائل جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر 2 ماہ میں لاہور ایئرپورٹ پر 3171 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر 10 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ دو ماہ کے دوران گداگری میں ملوث 35 مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کو مطلوب 12 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے پر کام جاری ہے اس حوالے سے پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں سے 1300 ارب روپے کے قرض حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، یہ قرض فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے لیا جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے کہا کہ قرض سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا، حکومت کو 700 ارب روپے آئی پی پیز سے بات چیت میں بچت ہوئی، آئی پی پیز سے 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا ہے.(جاری ہے) پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافر سمیت 3 مسافروں کو جعلی دستاویزات کے سبب آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کی ہیں، جن میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، اور 3 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔آف لوڈ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کرک، اپر دیر اور راولپنڈی سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم اس کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔سعودی عرب جانے والے مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی...
    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔ مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم...
    موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران 29 فروری 2024 سے 28 فروری 2025 تک کی کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی نے کل 1677 سوالات پوچھے، 1341 سوالات کے جواب دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ سے 103 سوالات کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے، قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 54...
    اسلام آباد(کامرس ڈیسک)چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 31 ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16 ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024ء پاکستان نے 1 لاکھ 5 ہزار 690 میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30 اعشاریہ 9 ملین ڈالر بنتی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 16 اشاریہ 72 ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے۔
    ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پارلیمان میں مدینہ منورہ پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی ،جس کی تمام آمدن غزہ بھیجی جائے گی۔ نمایش کے موقع پر ارکان پارلیمان اور لارڈز بھی موجود تھے۔ دستاویزی فلم میں مدینہ منورہ کی تاریخ اور حالیہ دور میں دستیاب جدید سہولتوں کی فراہمی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ رکن پارلیمان عمران حسین اور فلم بنانے والے فلاحی ادارے ایس کے ٹی ویلفیئر کے بانی اور سی ای او آصف حسین نے کہا کہ پارلیمان میں مدینہ منورہ سے متعلق دستاویزی فلم دکھانا تاریخی لمحہ ہے۔
    حج بکنگ کیلیے جعلی دستاویز استعمال کیے جانے کے انکشاف پر وزارت مذہبی امور نے 2 نجی ٹریول ایجنسیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کیلیے خط لکھ دیا ہے، عوام کوائف کی پڑتال وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے لازمی کریں۔ جنوری 2025 میں پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت مہنگے پیکج پر جانے والے عازمین کی چھان بین کیلیے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ان عازمین کے نام فیڈرل بورڈ آف...
    سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ سینیگال سے واپس آنے والے انسانی اسمگلنگ کا شکار مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کی شناخت حسن امجد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا جس پر پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ...
    کراچی: جناح ٹرمینل کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور...
    کراچی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں  عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام...
    کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی اور مشکوک دستاویزات کی بنا پر دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آف لوڈ ہوئے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کارروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ مسافر امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور 60 ہزار روپے کے عوض اپنے جعلی ویزے اور...
    ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی  کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024ء میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
     ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے...