کراچی: امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی:
انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی میڈیکل لیٹر اور وزارت خارجہ کی جعلی تصدیق فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی، ملزم کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
مذکورہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے امریکی ویزا کے حصول کے لیے وزارت خارجہ پاکستان کا جعلی نوٹ جمع کرایا۔
ملزم نے جعلی میڈیکل رپورٹ بھی تیار کر کے جمع کرائی، جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصلیٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔