اسلام آباد، لاہور میں آندھی اور بارش، فلائٹ آپریشن شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تند وتیز آندھی اور شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اب تک 8 پروازوں نے متبادل لینڈنگ کی جبکہ 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کو پشاور میں اتار لیا گیا۔ شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔ ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی 300 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان کی طرف موڑ دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند
کوئٹہ سے اسلام آباد کی نجی پرواز ایف ایل 857 کی پشاور لینڈنگ ہوئی۔ کوالالمپور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ ہوگی۔
کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی پرواز پی کے 350 کو واپس کراچی موڑ دیا گیا۔ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو لاہور میں لینڈ کروایا گیا۔
اسلام آباد سے بشکک، کراچی، مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سے اسلام ا باد کی پرواز پی کے کی پرواز
پڑھیں:
پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹوپاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی لیول پر فٹ بال ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔