اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں، اسلام اباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتار لی گئی جبکہ
شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرا دیا گیا۔

ابوظبی سے اسلام اباد کی پرواز ای وائی 300 اور کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو ملتان موڑ دیا گیا۔

کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ کروائی گئی جبکہ کوالالمپور اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

کراچی سے پشاور روانہ ہوئی پرواز پی کے 350 کو موسم کی خرابی پر واپس کراچی موڑ دیا گیا جبکہ مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔

طوفان اسلام آباد کے بعد دوبارہ اب لاہور کی طرف بڑھ رہا ہے، فلائٹس کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پرواز پی کے کی پرواز باد کی

پڑھیں:

جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب

اسلام آباد:

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ شب شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے رین الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کا سلسلہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، جو ڈیڑھ گھنٹے میں شدت اختیار کر گیا۔

شب 2 بجے تک سیدپور کے مقام پر 86 ملی میٹر، شمس آباد میں 77، نیو کٹاریاں میں 73 اور ایچ-8/2 کے مقام پر 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیرودھائی میں 47، بوکڑا 27، گولڑہ 26، جبکہ کچہری چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گوالمنڈی میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ نالہ لئی کے نیو کٹاریاں پل پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

شہر کے متعدد نشیبی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ہیں۔ جاوید کالونی، ندیم کالونی، ڈھوک الٰہی بخش سمیت دیگر علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، جبکہ گلیوں اور محلوں میں 3 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ شہری رات کے وقت گھروں میں پانی داخل ہونے پر نیند سے جاگ اٹھے۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ واسا کی ٹیمیں انڈر پاسز سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ مساجد سے شہریوں کو الرٹ رہنے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج، مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب
  • امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا