بھارتی ایئر لائنز کو شمالی ہندوستان کے شہروں سے چلنے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے 77 کروڑ روپے کے اضافی ہفتہ وار اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی کے نتیجے میں نہ صرف ایندھن کی کھپت میں اضافہ بلکہ پرواز کے دورانیے میں زیادہ وقت لگے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک پروازوں کی تعداد اور پرواز کے وقت کے ساتھ ساتھ لگ بھگ اخراجات کی بنیاد پر سرسری حسابات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ اضافی ماہانہ آپریشنل اخراجات 306 کروڑ روپے سے زائد ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہندوستانی فضائی کمپنیوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

متبادل پرواز کے راستے کے نتیجے میں دہلی اور شمالی ہندوستان کے شہروں سے بین الاقوامی پروازوں کو 90 منٹ تک اضافی پرواز کرنا پڑرہی ہے، بھارتی ایئر لائن انڈسٹری کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق شمالی امریکا کے لیے 16 گھنٹے کی پرواز کے لیے اضافی وقت تقریباً ڈیڑھ  گھنٹہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل

اہلکار نے بتایا کہ اضافی ڈیڑھ گھنٹے کے لیے تقریباً 29 لاکھ روپے لاگت آئے گی، جس میں راستے میں ہوائی اڈے میں تکنیکی رکاوٹ کی وجہ سے لینڈنگ اور پارکنگ کے چارجز بھی شامل ہیں، اسی طرح یورپ کے لیے 9 گھنٹے کی پرواز کے لیے اضافی پرواز کا وقت تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ہوگا اور اضافی لاگت تقریباً ساڑھے 22 لاکھ روپے ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اضافی اخراجات بھارتی ایئر لائنز پارکنگ پاکستان تکنیکی رکاوٹ دہلی شمالی ہندوستان فضائی حدود لینڈنگ ہندوستانی فضائی کمپنیوں یورپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اضافی اخراجات بھارتی ایئر لائنز پارکنگ پاکستان دہلی شمالی ہندوستان لینڈنگ ہندوستانی فضائی کمپنیوں یورپ پرواز کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کی سب سے بڑی بہن مہوش علی پر ایشین اسکواش فیڈریشن نے چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ نامناسب رویے کے خلاف پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بھی تادیبی کاروائی کرے گی۔

بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش علی پر شکست کے بعد حریف کھلاڑی کے خلاف نازیبا اشارہ کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کے راؤنڈ 16 میں سیڈ5 ہانگ کانگ کی چانگ وائی لی کے خلاف شکست کے بعد مہوش علی نے نامناسب رویہ اپنایا تھا۔

مہوش علی نے حریف کھلاڑی کی طرف نازیبا اشارہ کرتے ہوئے اس سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دریں اثنا موقف جاننے کے لیےمتعدد مرتبہ رابطے اور پیغامات چھوڑنے کے باوجود مہوش علی کے والد و کوچ عارف علی  نے جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب  ذرائع کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بھی مہوش علی کے خلاف تادیبی کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاوا پھٹنے کو ہے، جب پھٹے گا تو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہوگا: محمد زبیر
  • اوورسیزپاکستانی خواتین کو ملازمت کیلئےعمر میں 2 سال کی اضافی رعایت مل گئی
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • پہلی مرتبہ پاکستانی کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا: راجا ناصر عباس
  • وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا، ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟
  • اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف
  • پاکستانی شرٹ پر پابندی؟ پی سی بی سے آئی سی سی میں آواز اٹھانے کا مطالبہ
  • پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد