لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض ائیر کوریڈور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی سے نوٹم کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ صبح 8 تا شام 4 بجے تک بند رہیں گے، کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔