City 42:
2025-06-16@09:38:01 GMT

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

 سعید احمد:  لاہوراورکراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کی کچھ فضائی حدودبندکرنےکافیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہورکراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کامخصوص حصہ ایک ماہ کیلئےبندکرنےکافیصلہ کر لیا،مخصوص فضائی حدودصبح4تا صبح 8 بجے تک بند رہے گی،اس دوران کمرشل پروازوں کافلائٹ آپریشن متبادل روٹس کےذریعےجاری رہےگا،فضائی حدودیکم سے31مئی تک بند رہے گی۔

فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا،اس سلسلے میں فلائٹ آپریشن خاص متاثر نہیں ہوگا۔
 

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی مہم میں تیزی، 12 ہزار 945 افراد ڈی پورٹ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صوبے کے فنڈز لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں دیں گے،فیصل کریم کنڈی

 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وفاق کے ساتھ ’فنڈز کے لیے ضرور لڑیں گے مگر ان لوگوں کو نہیں دیں گے جنہوں نے فنڈز کے ساتھ لوٹ مار کی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’صرف 50 ارب روپے کا سکینڈل دیر کے علاقے میں سامنے آیا۔‘
وفاق سے فنڈز کے حصول سے متعلق گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی انہیں کہا ہے کہ 700 ارب روپے دیے گئے، وہ کہاں خرچ ہوئے؟  صوبے میں گندم، چینی، سولر پینل اور ہسپتالوں سے متعلق سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔ ہم وفاق سے فنڈز کے لیے ضرور بات کریں گے، مگر ایسے لوگوں کو فنڈز نہیں دیں گے جنہوں نے لوٹ مار کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے لیے بجٹ سمری بھیجی، تاہم انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر اس پر دستخط نہیں کیے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ ’ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جو صورت حال پیدا ہوئی ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا، اور آج کا دن ویسے بھی ایسا نہیں تھا کہ بجٹ پیش کیا جاتا۔‘
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے ممکنہ سرپلس بجٹ کے حکومتی دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں سونے کی کان کہاں سے مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی اتنی مالی خوشحالی کا دعویٰ کر رہی ہے تو وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 60 فیصد اضافہ کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ’موجودہ صوبائی حکومت میں مختلف منصوبوں میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے آئے ہیں، جن میں کوہستان میں 50 ارب روپے، سولر پینل کے ایک منصوبے میں 19 ارب روپے، اور مساجد میں سولر پینل کی تنصیب کے حوالے سے بدعنوانیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش ہوگا تو اصل صورتحال سامنے آئے گی، لیکن جو حالات نظر آ رہے ہیں، ان سے لگتا نہیں کہ یہ کوئی اچھا بجٹ ہو گا۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو ترقیاتی کاموں کے لیے کوئی بڑا منصوبہ پیش نہیں کیا، جن کے لیے وفاق سے فنڈز حاصل کیے جاتے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ایران اسرائیل کشیدگی: عراق، قطر سمیت متعدد ممالک کا فلائٹ آپریشن معطل
  • ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • ایران اسرائیل جنگ، پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر
  • وزیراعلیٰ سندھ کا 1400 ملین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
  • صوبے کے فنڈز لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں دیں گے،فیصل کریم کنڈی
  • ایرانی فضائی حدود کی بندش ، پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کر دیا
  • ایران پر اسرائیلی حملے، پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا
  • ایران پراسرائیلی حملے، پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت دیگر پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا
  • ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا
  • ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا