وزارت خزانہ نے ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ملکی قرض 51 ہزار، بیرونی قرض 24 ہزار ارب تک پہنچ گیا، دسمبر تا فروری 3 ماہ میں قرضوں میں ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملکی قرض
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر پنجاب، مسلم لیگ ق کے بانی اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
میاں محمد اظہر نے اپنا سیاسی کیریئر 1960 کی دہائی کے آخر میں شروع کیا، ابتدائی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ 1987-1991 تک لاہور کے میئر رہے اور 1990-1993 تک پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔
انہوں نے نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر مسلم لیگ (ن) میں اہم کردار ادا کیا اور 1988 کے بعد قومی اسمبلی کے رکن بنے۔ 1997 میں وہ شاہدرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے: اسحاق ڈار
تاہم 1999 میں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی بنیاد رکھی، جو مشرف کے مارشل لا کی حمایت میں تشکیل پائی، لیکن 2002 کے انتخابات میں وہ اپنی نشست ہار گئے۔ بعد میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور 2024 سے قومی اسمبلی کے رکن بنے۔
میاں محمد اظہر 2024 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے-129 سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے، جہاں انہوں نے 1 لاکھ 3 ہزار 718 ووٹ حاصل کیے۔
مزید :