جعلی ویزوں پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور ایئرپورٹ پرجعلی ویزوں اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ ملزمان لاہور سے ازبکستان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے تھے۔ ملزمان نے جعلی ویزے عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس سے بھاری رقوم پر حاصل کیے۔ مذکورہ ایجنٹس نے مسافروں سے مجموعی طور پر 29 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ: گداگری، دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے والے
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔