ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے جوہری ڈھانچے سمیت اس کی “انتہائی اسٹریٹجک اور حساس” معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے ’ الجزیرہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کو اسرائیل سے ہزاروں کی تعداد میں ایسی فائلیں، تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں جوہری تنصیبات اور دیگر اہم سکیورٹی معلومات شامل ہیں۔
رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان دستاویزات کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کا تجزیہ کرنے میں کافی وقت درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس مواد کو ایران منتقل کرنے کے دوران خاموشی اختیار کی گئی تھی تاکہ تمام معلومات محفوظ طریقے سے مخصوص مقامات تک پہنچائی جا سکیں۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے غزہ جنگ سے متعلق خفیہ دستاویزات کے لیک پر کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
تاہم، ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان گرفتاریوں کا ایرانی انٹیلی جنس کے اس دعوے سے کوئی براہِ راست تعلق ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں کئی بار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور یہ نیا دعویٰ اس تنازعے کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتا ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور طاقتور شخصیات کی جنگ، ٹرمپ کی مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی چین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے،سیمنز اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رولینڈ بش پاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، امریکی صدر فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک مرتبہ پھر بحر عمان میں آمنے سامنے آگئے
تہران:ایران کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور امریکی جہاز کے درمیان بحر عمان میں ایک دوسرے کے مقابل آگئے جہاں مختصر وقت کے لیے کشیدگی پیدا ہوئی جو امریکی جہاز کی جانب سے راستے بدلنے پر ختم ہوگئی۔
ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بحر عمان میں یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فیٹزجیرالڈ نے ایرانی فوج کے زیرنگرانی بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی جہاز کو اس وقت تنبیہ کردی جب وہ ایرانی حدود کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایران کے تھرڈ نیول ریجن (نابوت) کے ایئر یونٹ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ردعمل دیا۔
ایرانی فوجی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی جہاز کے اوپر پرواز کی اور راستہ بدلنے کے لیے سخت ردعمل دیا۔
ایران کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوسری تنبیہ کے بعد ایئرڈیفنس کمانڈ نے صورت حال کو بھانپتےہوئے مداخلت کی اور واضح کیا کہ ہیلی دفاعی حکمت عملی کے طور پر پرواز کر رہا ہے اور امریکی تباہ کن جنگی جہاز کو اپنا راستہ بدلنے کی تنبیہ کردی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ یو ایس ایس فٹز جیرالڈ نے تنبیہ پر عمل کرتے ہوئے متنازع علاقے سے جنوب کی طرف اپنا راستہ بدل لیا اور ایرانی پائلٹ نے اپنا مشن مکمل کیا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ایرانی دعوؤں کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایران اور امریکا کے درمیان جون میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔