وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، عید مبارکباد کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
—فائل فوٹوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور برادر عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس دوران پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویش ناک صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پزشکیان کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔
Post Views: 7