عید الاضحیٰ پر بابر اعظم کا دلکش انداز، تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
کراچی:
بابر اعظم نے عید کی خوشیوں میں مداحوں کے ساتھ اپنی دلکش تصاویر شیئر کر دیں۔
پاکستان کرکٹ کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
بابر اعظم نے فیس بک پیج پر یہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ہے۔
بابر اعظم کی اس پوسٹ پر شائقین کرکٹ نے خوب ردِعمل ظاہر کیا اور اپنی پسندیدگی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مداحوں نے بابر کی صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے دعائیں کیں اور اُنہیں عید کی خوشیوں سے بھرپور دن گزارنے کی دعا دی۔
یہ پوسٹ خاص طور پر اُن مداحوں کے لیے اہم ہے جو حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی عید ویڈیو میں بابر اعظم کی غیر موجودگی پر مایوس تھے کیونکہ اب بابر نے خود اپنے انداز میں عید کا پیغام پہنچایا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔