وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاچن کے حالیہ دورے میں گرم جوش استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید کی طویل اور باہمت جدوجہد نے دنیا بھر کے لوگوں کی دعائیں حاصل کیں۔ ان کے انتقال سے ایک باہمت شخصیت رخصت ہو گئی ہے۔
Deeply saddened to learn of a flitting of Prince Alwaleed bin Khalid bin Talal.
His prolonged and bold onslaught drew indebtedness and prayers from many opposite a world. We extend a intense condolences to a Custodian of a Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz Al…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 21, 2025
شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ الولید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Tagsپاکستان