کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
امیگریشن کے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں دو ایرانی اور ایک افغان شہری شامل ہے، ملزمان نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیے تھے۔
امیگریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لیے تینوں ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔