خضدار حملہ‘ خودکش بمبار نے بس سے گاڑی ٹکرائی: سی ٹی ڈی‘ ابتدائی تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حکام نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں اور واقعہ میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے سکول کی بس پر ہونے والے حملے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔