احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو کلوز کر دیا گیا۔ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا، سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سپیکر کے خلاف کرپشن کے نہیں غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز کا الزام تھا، سپیکر کے پاس پروموشنز اور بھرتیوں کا اختیار تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسمبلی بابر سلیم سواتی احتساب کمیٹی سپیکر کے کے خلاف
پڑھیں:
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
Post Views: 5