کیمپ جلانے پر پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
تحریک انصاف کے راہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور جلوس کے بعد مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے 2 ماہ سے قائم کیمپ میں تھوڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں کیمپ کو آگ لگادی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کیمپ کو جلانے پر تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ ارباب شیر علی اور عرفان سلیم مقدمہ درج کرا نے کے لئے پولیس سٹیشن شرقی پہنچ گئے۔ مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور جلوس کے بعد مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے 2 ماہ سے قائم کیمپ میں تھوڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں کیمپ کو آگ لگادی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا، اسد قیصر
— فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں احتجاج پر کوئی قدغن نہیں، کے پی میں جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ یہاں سب احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کیمپ سے کارکنان احتجاج پر گئے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی منہگی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ممکن ہے، جب حکومت عدلیہ پر اثر انداز ہو رہی ہو تو کیسا انصاف؟
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک جلد شروع ہونے والی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ساتھ دیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔