پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز
خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔
پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔
پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے والے مظاہرین دوبارہ جمع ہونا شروع ہوئے، شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے حال ہوگئے، اسمبلی چوک میں مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، احتجاجی کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان بھی اسمبلی چوک پہنچے، جس کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی کے کارکنان منتشر ہوگئے، اور خیبر روڈ پر ٹریفک بحال ہوگیا۔
دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز مسعود بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے موجود تھی، احتجاج میں شامل کچھ نقاب پوشوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی، ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس نے شیلنگ کی۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے احتجاجی کیمپ کو آگ لگائی ہے، کیمروں کی فوٹیج سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احتجاجی کیمپ پیپلز پارٹی ریڈ زون میں اسمبلی چوک کیمپ کو کے لیے
پڑھیں:
پشاور: پیپلزپارٹی کا صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج، ریڈزون کا گیٹ توڑ دیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا ہے، اس دوران مظاہرین نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی اور گیٹ کو توڑ دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش ہے، جبکہ اس موقع پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مشتعل احتجاجی مظاہرین نے ریڈزون کا گیٹ توڑ دیا۔
احتجاجی مظاہرین نے اسمبلی چوک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے لگائے کیمپ کو بھی آگ لگا دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج اسمبلی گیٹ پشاور پیپلزپارٹی مبینہ کرپشن وی نیوز