یوم تکبیر قومی وقار کا دن، عالم اسلام پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے پر فخر کرتا ہے، علامہ ریاض حسین نجفی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو، میاں نواز شریف نے بھارت کے مقابلے میں قومی مورال کو بلند کیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے قومی محسنوں کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے ملکی دفاع اور قومی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے یوم تکبیر کو قومی وقار اور فخر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے قومی محسنوں کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتے۔ مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی تو نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کے مقابلے میں قومی مورال کو بلند کیا۔ بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے ملکی دفاع اور قومی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔
یوم تکبیر کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دفاع وطن کے اقدامات میں حصہ لینے والے ہر شخص کی مقروض ہے مگر افسوس ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے محسنوں کیساتھ آخری دنوں میں کوئی اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میزائل ٹیکنالوجی کی مدد اور اللہ تعالیٰ کی نصرت سے بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان نے 10 مئی کو فتح حاصل کی۔ یہ سب ایٹمی پروگرام ہی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ قوم اپنے ہیروز کو یاد رکھے گی۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کے مسائل کو حل کیا جائے، دولت کا ارتکاز چند خاندانوں تک محدود رکھنے کی بجائے، ہر پاکستانی کو سہولیات دستیاب ہونی چاہیئں۔ معاشی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔ غلامی کی ان زنجیروں کو توڑ کر ہمیں معاشی خود کفالت کی طرف بڑھنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایٹمی پروگرام
پڑھیں:
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔