اسرائیل کیخلاف ہمارے حملوں میں اضافہ ہوگا، یمنی عہدیدار
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں محمد الفرح کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن اپنے شراکت داروں کو مقبوضہ سرزمین میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بحالی کیلئے قائل نہیں کر سکا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "محمد الفرح" نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرہ باقی رہنے کی صورت میں یمنی افواج، اسرائیل کے خلاف نہ صرف اپنے حملے جاری رکھیں گی بلکہ ان میں شدت بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونی رژیم کی مجرمانہ سرگرمیاں تمام بین الاقوامی قوانین و روایات کی واضح خلاف ورزی کو ظاہر کرتی ہیں۔ محمد الفرح نے گزشتہ روز یمنی حج٘اج، مریضوں اور مسافروں کو لے جانے والے جہاز پر اسرائیلی حملے کو صیہونی رژیم کی واضح اسٹریٹجک ناکامی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے ظاہر کرتے ہیں کہ دشمن کے پاس یمن کے چیلنج اور اس کی غزہ کے لئے حمایت سے نمٹنے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں۔ انصار الله کے سینئر رہنماء نے یہ بھی کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر تازہ ترین صیہونی حملہ، امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی مکمل آشیر باد سے کیا گیا۔
محمد الفرح نے کہا کہ صیہونی رژیم اب تک یمن کے میزائل حملوں کے نتائج، حیفا میں موجود ام الرشراش بندرگاہ اور تل ابیب میں واقع بن گوریان ائیرپورٹ کی معطلی کے نقصان کا ازالہ کر سکنے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے شراکت داروں کو مقبوضہ سرزمین میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لئے بھی قائل نہیں کر سکا۔ صیہونی رژیم، یمنی افواج کے حملوں کے سامنے مکمل عاجز آ چکی ہے اور اسے یمن و غزہ سمیت ہر دو محاذوں پر شکست کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے سول انفراسٹرکچر پر صیہونی حملے جاری رہنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیوں کو وسیع و شدید کریں گے۔ آخر میں محمد الفرح نے اس بات کی وضاحت کی کہ حالات کیسے بھی ہوں ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کی مدد کے موقف پر ثابت قدم رہیں گے۔ صیہونی جارحیت ہمیں کمزور نہیں کرتی بلکہ ہمیں مزید حملے کرنے کے لئے پُرعزم بنا دیتی ہے۔ دشمن ہمارے سخت جواب کا انتظار کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم محمد الفرح کے لئے
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
ادھر لبنان میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے۔
عالمی مبصرین کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں سیز فائر معاہدے کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔