وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایٹمی پراگرام کے ایران کے حق کی حمایت کرتے ہیں، عبدالخالق اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام میں گرانقدر خدمات اور قربانیاں دی ہیں۔ افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان پرامن اور شہری مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے ایٹمی پروگرام کے ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ اب وقت آپہنچا ہے کہ مسلم ممالک اپنے ملک اور عوام کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کیلئے جرات مندانہ فیصلے کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے نے کہا کہ ایران کے
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی
بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔