غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔
سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے اب صرف الفاظ کافی نہیں، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔
دوسری جانب اجلاس میں فلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امداد کی بندش سے غزہ کے ہزاروں بچوں کی شہادت اور ان کی ماؤں کی گری و زاری کا حال بتاتے ہوئے شدت غم سے رو پڑے۔
فلسطینی مندوب نے روتے ہوئے کہا کہ یہ ناقبل برداشت ہے، کوئی کیسے یہ برداشت کر سکتا ہے؟
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان کی سوڈانی علاقے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ الفشر پر آر ایس ایف کا محاصرہ جنگی جرائم کی ایک جھلک ہے، دارفور میں انسانیت سوز خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ کشیدگی بڑھ رہی ہے، خواتین، بچے اور بزرگ محفوظ نہیں ہیں، سوڈان کی خودمختاری، علاقائی سلامتی خطرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوڈان کے علاقے الفشر پر مسلح گروہ آر ایس ایف کے قبضے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان سوڈان کے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت کرتا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ الفشر پر آر ایس ایف کا محاصرہ جنگی جرائم کی ایک جھلک ہے، دارفور میں انسانیت کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ کشیدگی بڑھ رہی ہے، خواتین، بچے اور بزرگ محفوظ نہیں ہیں، سوڈان کی خودمختاری، علاقائی سلامتی خطرے میں ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مسلح گروہ آر ایس ایف کا ٹھوس احتساب کرے، سوڈان میں خانہ جنگی کے خاتمے، سیاسی حل اور شفاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارفور میں جاری بحران پر عالمی برادری کا رد عمل فوری ہونا چاہیے، پاکستان نے فریقین کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کی تلقین کی۔ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سوڈان کے لیے امدادی ترسیل میں رکاوٹوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔