پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں یوم تکبیر کے موقع پر قلات میں ریلی کا انعقاد، افواج پاکستان کو خراج تحسین
یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں یوم تکبیر: وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہونے پر پوری قوم کا سر فخر سے بُلند
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یہ وہ دن ہے جب 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر سامنے آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جمعیت علما اسلام جے یو آئی دفاع وطن مولانا فضل الرحمان وی نیوز یوم تکبیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمعیت علما اسلام جے یو ا ئی دفاع وطن مولانا فضل الرحمان وی نیوز یوم تکبیر مولانا فضل الرحمان پاکستان کو یوم تکبیر نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
طالبان رجیم سے کوئی امید نہیں، ثالث مذاکرت میں مخلص اور مسئلے کا حل چاہتے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف۔فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر اور ترکی کی کوشش ہے کہ بہتر نتائج آسکیں، ہمیں افغان طالبان رجیم سے کوئی امید نہیں، ثالث مذاکرت میں مخلص ہیں اور مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنے ثالثوں کی بات نہیں ٹال سکتے، ثالثوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے وفد کو استنبول ایئر پورٹ سے واپس بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان شٹل ڈپلومیسی ہو رہی ہے۔ ثالثوں کے ذریعے مختلف مسودے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ پاک افغان وفود آمنے سامنے بیٹھ کر بات نہیں کر رہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کل مذاکرات کے حوالے سے ہماری امید ٹوٹ گئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا سوشل میڈیا پر بیانسماجی رابطے کی ویب ایکس میں ایک پیغا میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اصل میں افغان سر زمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی ٹی پی کی پشت پناہی ہوگی تو کچھ نہیں ہوسکتا۔
خواجہ آصف سوال اٹھایا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں میں انتہائی تباہ کن اسلحہ سے مسلح ہو کرجارہے ہیں، یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو بسوں، ٹرک یا گاڑیوں پر سوار ہوکر نہیں جارہے، یہ چوروں کی طرح پہاڑوں میں دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ تاویل ہی افغانستان کی نیت کے فتور اور خلوص سے عاری ہونے کا ثبوت ہے۔