28 مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے۔
یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان ہماری ایٹمی صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ملت اسلامیہ کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :