وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے، ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی دفاع وطن کے لیے ہر پل تیار ہے، پاکستان کی عوام کو پاک فوج پر فخر ہے، بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا۔
انہوں نے پیغام دیا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پوری قوم اور امت مسلمہ کی فتح ہے، دشمن جان لے کہ وہ پاک سرزمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
28 مئی سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان یوم تکبیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان یوم تکبیر سرفراز بگٹی یوم تکبیر
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔