آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع میجر جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے آذربائیجان کے شہر لاچن میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے حالات اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی اخبار کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے مردِ آہن کا خطاب
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے تھے۔
لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر سینئر افسران نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے فیلڈ مارشل
پڑھیں:
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان جاری زرعی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کے دورے کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے مطابق زرعی مصنوعات کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزارت زراعت اگلے دو ہفتوں کے اندر ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان روانہ کرے گی تاکہ ایران کو پاکستانی مکئی کی برآمد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ جام کمال خان نے پاکستانی چاول اور گوشت کی درآمدات بڑھانے پر ایرانی فریق کا بھی شکریہ ادا کیا۔ایران نے پاکستان کی سیڈ کونسلز کے ساتھ بیجوں کی نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام کی پیداوار کے بارے میں مشترکہ مطالعات شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں غذائی تحفظ اور زرعی اختراع کے شعبوں کو مضبوط بنانا ہے۔