فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے
پڑھیں:
دورہ استنبول؛ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول میں عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے ترکی اور آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کیں۔
جنرل ساحر شمشاد نے IDEF-2025 کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں عالمی دفاعی ایجادات اور ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع حسنوف زاکر اسگر اور ڈپٹی وزیر قربانوف سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فریقین کا باہمی دفاعی اشتراک مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور تکنیکی تعاون پر بھی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا گیا، ساتھ ہی خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی میں پاک فوج کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
سورس : آئی ایس پی آر