بانیٔ پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
بیرسٹر سیف، فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا۔
بنوں کمشنر آفس میں میڈیا سے بات چیت میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے بانی چیئرمین کو بے بنیاد سیاسی مقدمات میں بند کر رکھا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت وفد کی قیادت کی اور بنون میں جرگہ مشران سے گفتگو کی۔
بیرسٹر سیف کے ساتھ وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔
جرگہ مشران نے وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف سیف نے
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا، خوشدل شاہ، حسن نواز، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں علیشان شرافو، محمد وسیم، آصف خان، محمد ذوہب ، ہرشت کوشک، راہول چوپڑا، دھروو پراشار، حیدر علی، محمد روہد خان، سیمرنجیت سنگھ،اور جنید صدیق شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے عمان کے خلاف پہلے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی اور بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔