مغوی استاد کی بازیابی کیلئے اقدام کر رہے ہیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
بیرسٹر سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے بنوں کا دورہ کیا، وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔
بنوں میں جرگہ مشران نے حکومتی وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔
جرگہ مشران نے مزید کہا کہ امن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا، ایک ماہ پہلے اغواء ہونے والا سرکاری ٹیچر تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔
مشرانِ جرگہ نے یہ بھی کہا کہ امن سے متعلق ضم شدہ اضلاع میں فیصلوں کا اختیار جرگے کو دیا جائے، قبائل نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں، حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ قبائل کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں پولیس کے لیے بھاری رقم رکھی گئی ہے، پولیس کو دیا جانے والا فنڈ امن و امان کو یقینی بنانے پر استعمال کیا جائے، اغوا ہونے والے استاد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔