بیرسٹر سیف کی سربراہی میں وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے۔
خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکریٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔
وفد نے دورۂ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دورے کا مقصد سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن کے قیام میں قبائلی عمائدین سمیت مقامی لوگوں کا مؤثر کردار ہے، دورے کے اختتام پر وزیرِ اعلیٰ کوجامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔