اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یحییٰ السنوار غزہ کے جنوبی علاقے میں کی گزشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شہید السنوار کی کُل کائنات اذکارکارڈ تسبیح ٹافیاں كلاشنكوف اور معمولی رقم 

جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد سنوار نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد السنوار کی شہادت کا واقعہ کس علاقے میں اور کس طرح پیش آیا۔

اسرائیلی حکومت نے بھی تاحال محمد سنوار کی شہادت کی تصدیقی عمل کے پورا ہونے سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا یحییٰ السنوار کے بھائی بھی امیدوار

حماس کی جانب سے اب تک اپنے سربراہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل کی جانب سے محمد سنوار کو مارنے کا دعویٰ سامنے آیا ہو اس سے قبل بھی کیے گئے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے تھے۔

اس سے قبل 2014 میں محمد السنوار پر اسرائیل نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ حماس کے رہنما نے اپنی موت کی خبر خود چلوائی تاکہ فوجی کارروائیوں سے بچ سکیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد سنوار حماس کے

پڑھیں:

امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی

اپنے ایک ٹویٹ میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کیلئے آپ کو دھوکہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے ایک اخبار کی اُس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے آنے والے چند دنوں میں وینزویلا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مقامی اخبار میامی ہیرالڈ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں وینزویلا میں کئی اہداف پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ امریکی حملے، وینزویلا کی فوجی تنصیبات پر ہوں گے، جن کے بارے میں واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ ان تنصیبات کو صدر "نکولس ماڈورو" کی سربراہی والی ایک کارٹل کے ارکان اور اس ملک کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے استعمال کیا۔ تاہم مارکو روبیو نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کے لئے آپ کو دھوکہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں