ایران و یمن کیخلاف نیتن یاہو کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ایک ایسے وقت میں کہ جب یمنی مزاحمتی تحریک نے ہر حال میں غزہ کی حمایت پر تاکید کر رکھی ہے، قابض و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے صنعا پر آج کی صیہونی بمباری کے بعد ایران و یمن کیخلاف ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کی ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی دارالحکومت صنعاء پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی آج کی جارحیت کے بعد، غاصب و سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یمنی مسلح افواج کی طاقت و صلاحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہم ایک سادہ سے اصول کے مطابق کام کرتے ہیں؛ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا، ہم اسے جواب دیں گے! اس بارے جاری ہونے والے اپنے بیان میں نیتن یاہو نے انصار اللہ یمن کو ایک مرتبہ پھر "محض ایک ایرانی پراکسی" قرار دیا اور دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہی اس کے پیچھے اصلی طاقت ہے جو یمن کی جانب سے ہونے والی جارحیت کا ذمہ دار ہے!!
واضح رہے کہ انصاراللہ یمن نے بارہا اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر و بحیرہ عرب سمیت مقبوضہ فلسطینی اراضی پر قائم اہم اسرائیلی اہداف کے خلاف اس کی مزاحمتی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی کہ جب تک کہ غزہ کے خلاف مسلط کردہ انسانیت سوز جنگ و غزہ کی پٹی کا غیر انسانی محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا جبکہ "اتحادیوں" کی جانب سے ڈالا جانے والا کوئی بھی دباؤ اس یمنی فیصلے کو کسی صورت متاثر نہیں کر سکتا!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔