چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین اور وزٹرز کو درپیش پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا نے چیئرمین سی ڈی اے کو نئی سیکرٹریٹ پارکنگ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفننگ دی۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پارکنگ تقریبا 1 لاکھ 33 ہزار 729مربع فٹ کے وسیع رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے جس میں بیک وقت 1000 سے زائد گاڑیاں کھڑے کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اس منصوبے سے نہ صرف پاک سیکرٹیریٹ کے ملازمین بلکہ وزٹرز اور قریبی سرکاری دفاتر کے افراد کو بھی پارکنگ کے طویل عرصے سے جاری مسئلے سے نجات ملے گی۔ بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ یہ پارکنگ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی اپنی میشنری، صلاحیتوں، تیکنیکی مہارتوں، افرادی قوت اور وسائل کو بروئے کار لاکر تعمیر کی جا رہی ہے، جو ادارے کی خود انحصاری کا واضح ثبوت ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنئیرنگ ونگ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ادارے کی اپنی مشینری، تکنیکی مہارت اور افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا جائے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سی ڈی اے کے اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہری مسائل کے حل کی بہترین مثال ہے، جو دارالحکومت کے سرکاری دفاتر اور عوام کو درپیش پارکنگ کے چیلنجز کو مثر طریقے سے حل کرے گا۔ دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ پارکنگ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، جو ادارے کی بہتر کارکردگی اور صلاحیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف فوری شہری مسئلے کا حل پیش کرے گا بلکہ سی ڈی اے کی مختلف ونگز کو بااختیار بنا کر طویل المدتی پائیدار حل کی راہ بھی ہموار کرے گا۔ چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنئیرنگ ونگ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبہ کی تکمیل سے پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین اور وزیٹرز کے پارکنگ سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں، ترک و آذری صدرو کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں، ترک و آذری صدرو کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کیلئے اپنے بچے بھی قربان کر دیں گے، شیخ وقاص اکرم پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کیلئے تباہی کا پیغام امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے محمد علی رندھاوا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین چیئرمین سی ڈی اے

پڑھیں:

پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)) بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدرآباد میں آل ریونیو سندہ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدراور سندھ ایمپلائز الائنس کمیٹی کے میمبر سید سردار علی شاہ کو پینشن کٹوتی کے سیاہ قانون کے خاتمے۔ بلوچستان کی طرح گروپ انشورنس و بئینول فنڈز ریٹائرڈ منٹ کے وقت ادائیگی۔اور ڈی۔آر۔اے وفاق کی طرز پر دینے کی مسلسل کامیاب جدوجھد کرنے پر ال ریان پی۔ٹی۔الف سٹی پینل حیدرآباد کی رہنماوں شبینا خان۔ ظفر جتوئی۔ فیصل رحیم میمن۔ تفضل آرائین۔ نعیم عباسی۔ عبیداللہ سمون۔ عارف مہر۔ آپا اسما۔ آپا نرگس سمقن اورصائم خان۔ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو اوردیگر نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکبادپیش کی۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی رات دن احتجاجی تحریک چلانے کے بعد سندھ حکومت نے ہمیں بات چیت کیلئے طلب کیا سندھ کے ملازمین کا جائز مطالبات سندھ حکومت کے آگے پیش کیئے اور ہم نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات فوری تسلیم کی جائیں تاہم چیف سیکرٹری اور دیگر سیکرٹری لیول کے افسران سے مزاکرات کے بعد اب ملازمین کے مطالبات منظوری کیلئے سندہ کیبنٹ کے اجلاس میں جلد پیش ہونگے اور نوٹیفیکشن نکلے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات