اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مضمون نگار نسیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک میں ہرچند ماہ بعد یہ بحث زور پکڑتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں اور تان یہاں آکر ٹوٹتی ہے کہ عمران خان کو رہائی ملنی چاہئے لیکن دونوں باتوں کے لئے ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس مضمون میں یہی اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر عمران خان کو رہائی نہ دی جائے تو کیوں؟ اور اگر رہائی دے دی جائے تو اس کے ملک پر اثرات کیا ہوں گے۔پہلی بات تو یہ کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست اپنے مذاکرات کے علاوہ کسی اور کو یہ اختیار دینے پر تیار ہی نہیں۔ اس کے باوجود کہ اسٹیبلشمنٹ واضح کرچکی ہے کہ جو بھی بات ہونی ہے وہ سیاسی قیادت کے درمیان ہوگی۔ عمران خان کی ضد کا مطلب ہے کہ وہی دھاک کے تین پات یعنی وہ خود بند گلی میں محصور ہیں۔
حالیہ دنوں میں ہوئی بعض پیشرفت پر نظر ڈالی جائے تو کئی مواقع ایسے آئے جن میں بانی پی ٹی آئی چاہتے تو خود کو تبدیل شخص کی حیثیت سے منوا سکتے تھے۔ وہ نو مئی کا داغ دھو کرخود کو دس مئی کی صف میں کھڑے لوگوں میں شامل کراسکتے تھے۔سات مئی انہی میں سے ایک دن تھا جب بھارت کی ننگی جارحیت کیخلاف مشترکہ مو¿قف اپنانے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے نزدیک بھی یہ سنہری موقع تھا کہ اجلاس میں شرکت کی جائے مگر قومی دفاع کے اس اہم ترین معاملے میں شرکت کو بھی عمران خان کی پیرول پر رہائی سے جوڑ کر آخری لمحات میں بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو ہر صاحب فہم رکن کی زبان پر ایک ہی بات تھی کہ داخلی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ دشمن کو یہ احساس ہو کہ اس نے کسی سیاسی جماعت کی حکومت یا اتحاد کو نہیں، ایک قوم کو للکارا ہے۔یہاں بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے ایک سانس میں افواج پاکستان کا ساتھ دینے کی بات کی تو دوسری سانس میں عمران خان کی رہائی کے مطالبات رکھے۔پی ٹی آئی نے پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کے مو¿قف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ یہی وہ ت±رپ کا پتا تھا جس نے پاکستان کا امیج بہتر کیا تھا۔ پاکستان یہ پیشکش نہ کرتا تو دنیا بھارت سے یہ سوال نہ پوچھتی کہ اگر پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو پیش کرو۔
سوال یہ ہے کہ آخر عمران خان نے اپنے دور میں بھارت کے خلاف ایسا کیا اقدام کیا تھا جو شہبازشریف کرنے سے گریز کررہے تھے؟ عمران خان کیا ط±رم خانی دکھا گئے تھے کہ باقی سب ان کے آگے پانی بھرتے تھے؟قوم کو یاد ہے کہ جب بھارت نے یکطرفہ اقدام کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت ختم کی اور وادی کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی تو عمران خان ہاتھ پہ ہاتھ رکھے بیٹھے رہے تھے۔ قوم کا غصہ دبانے کے لئے ہفتہ وار مظاہروں کا ہوم ورک دے کر جان چھڑالی تھی۔ وہ مظاہرے بھی رفتہ رفتہ ختم کر دیے گئے تھے۔عمران خان کی رہائی چاہنے والے پی ٹی آئی کے چیمپئنز سے کیا یہ پوچھا نہیں جانا چاہئے کہ اگر بانی پی ٹی آئی آج وزیراعظم ہوتے تو وہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پربھارت کے حملے کے جواب میں بھی مودی سرکار کے خلاف مظاہروں ہی پر اکتفا نہ کرلیتے؟
کیا کوئی ہوشمند شاہ محمود قریشی کی بے اثر سفارتکاری کا موازنہ اسحق ڈار جیسے صاحب بصیرت شخص کی سفارتی کوششوں سے کرسکتا ہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی بھی مان رہے ہیں کہ بھارت سفارتی محاذ پر تنہا رہا۔ سبز پاسپورٹ کی اہمیت بڑھی اور دنیا بھرمیں اوورسیز پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند ہوا۔کیا کشمیر پر عمران خان کی خاموشی کا موازانہ شہبازشریف سے کیا جاسکتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کیا جائے اور جو پاکستان چاہتا تھا وہ ثالثی کی پیشکش اس حقیقت کے باوجود کی جارہی ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت، امریکہ کا زیادہ اہم سٹرٹیجک پارٹنر ہے؟یہ بھی کہ کیا ماضی کی جنگوں کے سرخیل کسی بھی جرنیل کا مقابلہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی بے مثل قیادت میں لڑی گئی بھارت کے خلاف جنگ سے کیا جاسکتا ہے جس میں ایسا منظم جواب دیا گیا ہے کہ بھارت چاروں شانے چت ہوگیا۔
بڑھکیں مارنے والی بھارت کی بری فوج ایک قدم آگے نہ بڑھ سکی۔ رافیل جیسے 6 لڑاکا طیاروں سمیت 6 جہاز مار گرائے گئے، ایس فورہنڈریڈ اڑادیا گیا، اہم ادارے اور ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں اور نیوی نے ایسی ہیبت طاری کی کہ بھارتی بحریہ نے حملے کی جرات ہی نہ کی۔پی ٹی آئی سے یہ سوال بھی بنتا ہے کہ جب بھارت کو ناکوں چنے چبوانے اور ماتھا رگڑ کر مذاکرات پر آمادہ کرنے کا ساری جماعتیں جشن منارہی تھیں تو پی ٹی آئی نے کتنی ریلیاں نکالیں؟ کیا بھارت میں گھس کر مارنے کی فتح مبین کا جشن منانے کے لئے پی ٹی آئی کو عمران خان کی رہائی کا انتظار ہے؟
اس میں دو رائے نہیں کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں کسی حد تک اور انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد خاص طور پر جو پی ٹی آئی نے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی، اس نے اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں لوگوں کی رائے بڑی حد تک منفی کردی تھی۔یہ بھی حقیقت ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کے بھارت کو تاریخ ساز جواب نے ان لوگوں کا بھی فوج پر مان قائم کردیا جو کبھی افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر میمز بناتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی فتح پر افواج پاکستان کے حق میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور عوام نے خوشی میں مٹھائیاں بانٹیں۔
آرمی چیف کو وزیراعظم شہبازشریف نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تواس کا بھی بھرپورخیر مقدم کیا گیا۔کیا یہ سوال جائز نہیں کہ جب اتحادی جماعتیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس ترقی پر پہلے ہی روز مبارک بادوں کے پیغامات دے رہی تھیں، پی ٹی آئی کے کتنے لیڈر شادیانے بجارہے تھے؟اس ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں عمران خان سمیت بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اپنی سیٹ پکی رکھنے کے لئے صلاحیتیں مسلسل بہتر بنانے کے بجائے دوسروں کو دبانے کی سازشیں کرتے ہیں۔کیا عمران خان کو اس لئے رہائی دی جائے کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسے غیرمعمولی صلاحیت کے حامل جرنیل کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے صرف اس لئے ہٹادیا تھا کہ وہ ان کے گھر کی کرپشن سامنے لے آئے تھے؟کیا عمران خان کو اس لئے رہائی دے دی جائے کہ وہ جرنیل جس نے پاکستان سے کئی گنا بڑے بھارت کو دنیا بھر میں رسوا کردیا، وہ اسے آرمی چیف بنانے کے لئے کسی صورت تیار ہی نہ تھے؟
دوسروں کی طرح عمران خان بھی انسان ہیں۔ پسند نہ پسند ہوگی مگر کوئی جرنیل بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ملازم تو نہیں تھا جو میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔وہ شخص جو یہ نہ جانتا ہو یا نہ ماننا چاہتا ہوکہ جرنیلوں میں سے کون آرمی چیف بننے کا سب سے زیادہ اہل ہے، کیا اسے رہائی دے کر دوبارہ ملک کی باگ ڈور سونپ دینی چاہئے؟کیا اس عمران خان کو رہائی دے دی جائے جس نے بھارت کی طرح پاکستان کی امداد روکنے کے لئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی خاطر ہرحربہ آزمایا تھا؟
ہاں دو تین وجوہات ایسی ضرور ہیں جن کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو فوری رہائی ملنی چاہئے۔اولین بات یہ کہ پی ٹی آئی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جو امیدیں تھیں وہ جاتی رہی ہیں۔ ٹرمپ اب پاکستان کی قیادت کی سیاسی بصیرت کے گ±ن گارہے ہیں یعنی جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دے گئے ہیں۔ اب خان مایوسی کی گہری کھائیوں میں گرچکا ہے۔عمران خان کو رہائی اس لئے بھی ملنی چاہئے کہ اب وہ مغربی میڈیا کے لاڈلے نہیں رہے۔ کوئی ان کے مضامین نہیں چھاپ رہا۔ پوری پاک بھارت جنگ میں پی ٹی آئی رہنماوں کو کسی نے منہ نہیں لگایا۔ ان کا بیانیہ پٹ چکا۔حد یہ کہ عمران خان کے بیٹے ولاگرز کو انٹرویو میں یہ ماننے پر مجبور ہوگئے کہ کیمرے عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں یعنی بانی پی ٹی آئی جن کے بل پر اکڑتے تھے، وہ الٹے پاو¿ں جاچکے۔عمران خان کی رہائی آج اس لئے بھی ضروری ہے کہ جو حکومت فارم 47 کی پیداوار کہلاتی تھی، آج اس نے بھارت کیخلاف جرات مندانہ فیصلے سے قوم میں نئی روح پھونکی ہے اور 1947 میں پاکستان بننے کی یاد تازہ کردی ہے۔آج الیکشن ہو تو یہی اتحادی حکومت ماضی کے الیکشن سے بہتر نتائج لانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔
رہائی دینے کا موسم اس لئے بھی ہے کہ بجٹ سر پر ہے۔ اس وقت عمران خان کو آزادی ملی تو وہ بھرپور مظاہروں سے ماحول گرم کرسکتے ہیں۔ بجٹ پر تنقید کے بہانے شہر شہر مظاہرے کرکے عوام کو ورغلاسکتے ہیں۔ اس طرح معیشت کا جو پہیہ رگڑ کھا کھا کر چلا ہے، وہ پھر سے روک سکتے ہیں۔معیشت کا پہیہ ر±کا تو رفتہ رفتہ افواج پاکستان کا عوام میں وہ مورال بھی کم ہونا شروع ہوجائے گا جو آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی سے حاصل ہوا ہے۔ یعنی جہاں سے چلے تھے، وہیں آکر ایک بار پھر پاکستان کو کھڑا کرنا ہے تو عمران خان کو آج ہی رہائی دے دینی چاہئے۔

ایلون مسک کو زور دار جھٹکا لگ گیا ، اہم منصوبہ 9 ویں مرتبہ ناکام 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی عمران خان کو رہائی بانی پی ٹی آئی افواج پاکستان کہ عمران خان پی ٹی آئی کے رہائی دے دی فیلڈ مارشل پاکستان کے ملنی چاہئے بھارت کی کے خلاف ہیں کہ کے لئے

پڑھیں:

امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران

امریکہ کی مداخلت پسندانہ و فریبکارانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ انتہاء پسند امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے بلند و بالا تصورات پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں جبکہ کوئی بھی سمجھدار و محب وطن ایرانی، ایسی کسی بھی حکومت کے "دوستی و ہمدردی" پر مبنی بے بنیاد دعووں پر کبھی یقین نہیں کرتا کہ جو ایران کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت اور ایرانی عوام کیخلاف گھناؤنے جرائم کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہو! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں بڑھتی امریکی مداخلت کے خلاف جاری ہونے والے اپنے مذمتی بیان میں انسانی حقوق کی تذلیل کے حوالے سے امریکہ کے طویل سیاہ ریکارڈ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے اعلی و ارفع تصورات کے بارے تبصرہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں تہران نے تاکید کی کہ ایرانی وزارت خارجہ، (16) ستمبر 2022ء کے "ہنگاموں" کی برسی کے بہانے جاری ہونے والے منافقت، فریبکاری اور بے حیائی پر مبنی امریکی بیان کو ایران کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی جارحانہ و مجرمانہ مداخلت کی واضح مثال گردانتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ 

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی سمجھدار اور محب وطن ایرانی، ایسی کسی بھی حکومت کے "دوستی و ہمدردی" پر مبنی بے بنیاد دعووں پر کسی صورت یقین نہیں کر سکتا کہ جس کی پوری سیاہ تاریخ؛ ایرانی اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت اور ایرانی عوام کے خلاف؛ 19 اگست 1953 کی شرمناک بغاوت سے لے کر 1980 تا 1988 تک جاری رہنے والی صدام حسین کی جانب نسے مسلط کردہ جنگ.. و ایرانی سپوتوں کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال اور 1988 میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو مار گرانے سے لے کر ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے اور ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ ملی بھگت.. نیز گذشتہ جون میں انجام پانے والے مجرمانہ حملوں کے دوران ایرانی سائنسدانوں، اعلی فوجی افسروں، نہتی ایرانی خواتین اور کمسن ایرانی بچوں کے قتل عام تک.. کے گھناؤنے جرائم سے بھری پڑی ہو!!

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غیور ایرانی قوم، اپنے خلاف امریکہ کے کھلے جرائم اور سرعام مداخلتوں کو کبھی نہ بھولیں گے، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ؛ نسل کشی کی مرتکب ہونے والی اُس غاصب صیہونی رژیم کا سب سے بڑا حامی ہونے کے ناطے کہ جس نے صرف 2 سال سے بھی کم عرصے میں 65 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہریوں کو قتل عام کا نشانہ بنایا ہے کہ جن میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں، اور ایک ایسی انتہاء پسند حکومت ہونے کے ناطے کہ جس کی نسل پرستی و نسلی امتیاز، حکمرانی و سیاسی ثقافت سے متعلق اس کی پوری تاریخ کا "اصلی جزو" رہے ہیں؛ انسانی حقوق کے اعلی و ارفع تصورات پر ذرہ برابر تبصرہ کرنے کا حق نہیں رکھتا!

تہران نے اپنے بیان میں مزید تاکید کی کہ ایران کے باخبر و با بصیرت عوام؛ انسانی حقوق پر مبنی امریکی سیاستدانوں کے بے بنیاد دعووں کو دنیا بھر کے کونے کونے بالخصوص مغربی ایشیائی خطے میں فریبکاری پر مبنی ان کے مجرمانہ اقدامات کی روشنی میں پرکھیں گے اور ملک عزیز کے خلاف جاری امریکی حکمراں ادارے کے وحشیانہ جرائم و غیر قانونی مداخلتوں کو کبھی فراموش یا معاف نہیں کریں گے!!

متعلقہ مضامین

  • عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
  • 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
  • ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے معاملے پر عمران خان سے جیل میں تفتیش: ’وی ٹاک‘ میں اہم خبروں پر تبصرہ
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
  • علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید