آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟

انہوں نے کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے 2020 میں ہونے والی جنگ میں بھرپور مدد کی گئی۔ ہم مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اور اس حوالے سے منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے کہاکہ پاکستان اور اور ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے۔ تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کےلیے اہم ہے۔

پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، وزیراعظم

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان جیسے ممالک ہمارے دوست ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اپنایا، حالانکہ پاکستان نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیشہ ورانہ انداز میں انتہائی قائدانہ کردار ادا کیا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ہمارا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن یہ کبھی نہیں ہوگا۔ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہو۔

پاک بھارت جنگ بندی اطمینان کا باعث، امید ہے سیز فائر مستقل ہوگا، ترک صدر

اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کو سراہتا ہوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی اطمینان کا باعث ہے، امید ہے یہ سیز فائر مستقل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پریشان کن تھی، ہم نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق

رجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تہذیب اور اقدار کے حامل برادر ملک ہیں، اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔ ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آذربائیجان پاکستان سرمایہ کاری سہ فریقی کانفرنس وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سرمایہ کاری سہ فریقی کانفرنس وی نیوز ترکیہ اور ا ذربائیجان نے کہاکہ پاکستان انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری پاکستان اور کرتے ہوئے کے درمیان ارب ڈالر

پڑھیں:

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔  والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی  رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی  غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  اگر انہوں نے پی ٹی  اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔  کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں نئی شراکت داری، 250 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی