تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ دارطبقےکےلیےٹیکس جمع کرانےکاعمل آسان بنانا چاہتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ پنشن اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں، قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، دنیاپاکستان کےمائیکرواکنامک استحکام سےمطمئن ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کررہے ہیں
پڑھیں:
بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر
وفاقی بجٹ سے تنخواہ دار طبقے اور پینشنرز کے لیے اہم خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے اور تنخواہوں و پینشن میں اضافے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔
یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم ٹیکس دینے والوں سے وصولی کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر خزانہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے لیے بڑے پینشنرز پر ٹیکس لگایا جائے۔
ایسی صورت حال میں حکومت کے لیے شدید مشکل پیدا ہوگئی ہے کہ پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی صورت میں شدید ردعمل سامنے آئےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں پر ٹیکس کم کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے۔
آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے اضافی ریونیو اکٹھا کرے تاکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ غیرضروری سبسڈیز بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے سے آئی ایم ایف کو کوئی مسئلہ نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بری خبر تنخواہ دار طبقہ ٹیکس خوشخبری ریلیف عالمی مالیاتی ادارہ مشروط رضامندی وفاقی بجٹ وی نیوز