پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
پاکستان نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور شاداب خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 164 رنز پر ڈھیر کردیا۔
پاکستان بیٹنگ
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب اور فخر زمان دونوں ہی ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب صفر اور ایک رن پر واپس پویلین لوٹ گئے۔
تاہم، مڈل آرڈر بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ کھیل پیش کیا، محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان سلمان علی آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز بنائے، حسن نواز 22 گیندوں پر 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
نائب کپتان شاداب خان نے 25 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ خوشدل شاہ 5 اور فہیم اشرف 11 رنز بناسکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف السلام 2، مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کو دوسرے ہی اوور میں 14 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپننگ بلے باز پرویز حسین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بناکر نمایاں رہے، زاکر علی 36 ، تنزید حسن 31 اور توحید ہردوئی نے 17 رنزبنائے جب کہ پرویز حسین ، شمیم حسین اور رشاد حسین نے 4 ،4 رنزبنائے، حسن محمود نے 9 اورشریف الاسلام نے 5 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان 2، فہیم اشرف، سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور فخرزمان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹیم میں حسن علی کی بہت عرصے بعد کم بیک ہوا ہے۔
قومی اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، فخرزمان ، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا پاکستان نے بنگلہ دیش گیندوں پر پہلے ٹی20 حسن علی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔