پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیا کپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایشیا کپ بھارت کی بجائے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں یوم تکبیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ بڑا ایونٹ ہے، تاہم پاک بھارت تنازعہ کے باعث بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے دور رکھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں پاکستان کا وہاں جاکر کھیلنا بہت بڑا رسک ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس مقام کا فیصلہ کرے گی، ہم ہاکی کھیلنے ضرور جائیں گے اور اس کے لیے حکومت کی منظوری بھی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا 12 واں ایڈیشن 27 اگست سے 17 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گڑھ میں شیڈول ہے، عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2026 کا کوالیفائرہونے کے ناطے اسی ایونٹ کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔
پاکستان ایشیا کپ جیت کرعالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا
پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں .اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔